ایئرلنک کمیونی کیشن کا پاکستان میں ہائی سینس کا باضابطہ آغاز

ایئرلنک کمیونی کیشن کا پاکستان  میں ہائی سینس کا باضابطہ آغاز

کراچی(بزنس ڈیسک) ائرلنک کمیونی کیشن لمیٹڈنے پاکستان میں عالمی شہرت یافتہ برانڈ ہائی سینس (کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔

 یہ اقدام ملک کی کنزیومر الیکٹرانکس صنعت کے لیے ایک اہم سنگِ میل اور پاکستان کے علاقائی ٹیکنالوجی مینوفیکچرنگ مرکز کے طور پر بڑھتے ہوئے مقام پر عالمی اعتماد کا مظہر ہے۔ہائی سینس اور ایئرلنک کے درمیان یہ شراکت داری پاکستان میں چینی ٹیکنالوجی کے اہم ترین سرمایہ کاری منصوبوں میں سے ایک ہے ۔ اس اشتراک کے تحت ابتدائی مرحلے میں ہائی سینس کے جدید ٹیلی ویژن اور ایئر کنڈیشنرز متعارف کرائے جائیں گے ، جس سے پاکستانی صارفین کو عالمی معیار کی جدید ٹیکنالوجی مناسب قیمتوں پر دستیاب ہوگی۔ائرلنک اس شراکت داری میں کئی برسوں پر محیط ایک جامع کاروباری نظام کے ساتھ شامل ہو رہی ہے جس میں مقامی مینوفیکچرنگ، ملک گیر ڈسٹری بیوشن نیٹ ورک، ریٹیل آپریشنز، ای کامرس پلیٹ فارمز اور اب خریدیں، بعد میں ادائیگی کریں جیسی صارف دوست مالی سہولیات شامل ہیں۔ لاہور کے سندر اسپیشل اکنامک زون میں واقع ائرلنک کی جدید ترین مینوفیکچرنگ سہولت 14 لاکھ مربع فٹ پر محیط ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ٹیکنالوجی کے شعبے میں ہونے والی سب سے بڑی سرمایہ کاریوں میں شمار ہوتی ہے ۔ ائرلنک گروپ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر مظفر پیراچہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہائی سینس کا آغاز ایئرلنک کے اس مشن میں ایک اور اہم سنگِ میل ہے جس کا مقصد ہر پاکستانی گھرانے تک عالمی معیار کی ٹیکنالوجی کی رسائی ممکن بنانا ہے ۔ ہائی سینس ایشیا پیسیفک کے صدر فن نے کہا کہ ائرلنک کے ساتھ ہماری شراکت داری ہائی سینس کی عالمی ٹیکنالوجی قیادت کو ایئرلنک کی مضبوط مینوفیکچرنگ صلاحیتوں، ملک گیر رسائی اور صارفین کی ضروریات سے گہری واقفیت کے ساتھ یکجا کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں