ٹی سی ایل کاچوبرجی لاہور میں فلیگ شپ اسٹورکا شاندار افتتاح

ٹی سی ایل کاچوبرجی لاہور میں  فلیگ شپ اسٹورکا شاندار افتتاح

لاہور(بزنس ڈیسک)پاکستان کے نمبر ون ایل ای ڈی ٹی وی برانڈ ٹی سی ایل نے لاہور کے مصروف علاقے چوبرجی میں اپنے پاکستان کے سب سے بڑے فلیگ شپ اسٹور کا شاندار افتتاح کیا۔اس موقع پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

یہ فلیگ شپ اسٹور ٹی سی ایل کا پاکستان میں 20واں فلیگ اسٹور ہے ، جو برانڈ کی بڑھتی ہوئی ریٹیل موجودگی اور جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ صارفین کو بہترین تجربہ فراہم کرنے کے عزم کو مزید مضبوط بناتا ہے ۔نیا فلیگ شپ اسٹور صارفین کو ٹی سی ایل کی مکمل پروڈکٹ رینج ایک ہی چھت تلے فراہم کرتا ہے ۔ جی ایم ٹی سی ایل الیکٹرانکس پاکستان جانکونے کہاکہلاہور میں ہمارے سب سے بڑے فلیگ شپ اسٹور کا افتتاح پاکستان میں ہمارے بڑھتے ہوئے نیٹ ورک اور عزم کی عکاسی کرتا ہے ۔ ہمارا مقصد صارفین کو صرف جدید مصنوعات فراہم کرنا نہیں بلکہ ایک مکمل برانڈ تجربہ دینا ہے ، جہاں ٹیکنالوجی، سہولت اور قابل اعتماد آفٹر سیلز سپورٹ ایک ہی جگہ دستیاب ہو۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں