پری لٹیگیشن میڈی ایشن نظام متعارف کرانے کی تیاری
عدالتوں میں مقدمات کا دباؤ کم ہوگا، چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر
کراچی(بزنس رپورٹر)چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھونے کہا کہ برطانیہ میں لازمی پری لٹیگیشن میڈی ایشن کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں جہاں مقدمہ دائر کرنے سے قبل فریقین کو مصالحت اور ثالثی کے مواقع فراہم کیے جاتے ہیں، انہوں نے عندیہ دیا کہ پاکستان میں بھی اسی طرز کا لازمی پری لٹیگیشن میڈی ایشن نظام متعارف کرانے پر کام کیا جا رہا ہے تاکہ عدالتوں میں مقدمات کے دباؤ کو کم کیا جا سکے اور تنازعات کے حل کا عمل تیز بنایا جا سکے ۔سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی)کے زیر اہتمام اہم مشاورتی اجلاس منعقد ہوا ۔ اجلاس میں کاروباری تنازعات کے متبادل حل اور ثالثی کے نظام کو فروغ دینے کے لیے مختلف تجاویز اور اصلاحات پر غور کیا گیا۔اس موقع پر چیئرمین ایس ای سی پی ڈاکٹر کبیر سدھو نے کہا کہ پاکستان میں ہزاروں مقدمات مختلف عدالتوں میں زیر التوا ہیں جس کے باعث انصاف کی فراہمی میں تاخیر اور کاروباری سرگرمیوں پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔