قادرپور میں حکومتی کمپنی کا اپنا ملکیتی حصہ بڑھانے کا عمل مکمل

قادرپور میں حکومتی کمپنی کا اپنا  ملکیتی حصہ بڑھانے کا عمل مکمل

کراچی(بزنس رپورٹر)قادرپور ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں حکومتی تیل و گیس کمپنی نے اپنا ملکیتی حصہ بڑھانے کا عمل مکمل کر لیا ۔۔

کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کردہ اطلاع کے مطابق تمام قانونی اور حکومتی منظوریوں کے حصول اور ڈیڈ آف اسائنمنٹ پر عملدرآمد کے بعد اضافی 7.99 فیصد ورکنگ انٹرسٹ کی منتقلی مؤثر ہوگئی ۔ اس پیشرفت کے بعد قادرپور ڈیولپمنٹ اینڈ پروڈکشن لیز میں اس کا ورکنگ انٹرسٹ 75  82.99 فیصد ہوگیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں