پاکستانی فارما صنعت کا چینی گروپ سے اسٹرٹیجک اشتراک
بائیو ٹیکنالوجی، جدید مینوفیکچرنگ اور تحقیق میں تعاون کو فروغ ملے گا
کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستانی فارماسیوٹیکل صنعت نے چین کے بڑے ٹیکنالوجی گروپ کے ساتھ طویل المدتی اسٹریٹجک تعاون کا آغاز کر دیا ۔ اسٹاک ایکسچینج کو بھیجی گئی اطلاع کے مطابق پاکستانی فارما کمپنی نے چینی ٹیکنالوجی گروپ کے ساتھ وژن 2030 کے تحت ایک اسٹریٹجک مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد فارماسیوٹیکل، بائیو ٹیکنالوجی اورصنعتی انفرااسٹرکچر کے شعبوں میں جدید ٹیکنالوجی کے تبادلے اور مشترکہ ترقی کو فروغ دینا ہے ۔کمپنی کی جانب سے جاری کردہ خط میں بتایا گیا کہ اس معاہدے کے تحت پاکستانی فارما کمپنی کو چینی شراکت دار کی جدید فارماسیوٹیکل اور بائیو ٹیکنالوجی مہارت، تحقیقاتی صلاحیتوں اور جدید صنعتی حل تک رسائی حاصل ہوگی۔ اس تعاون کے نتیجے میں ادویات کی تیاری کے جدید طریقہ کارمتعارف کرانے اور صنعتی انفراسٹرکچر کو اپ گریڈ کرنے میں مدد ملے گی ۔