سہیل لاشاری پیاف کے پیٹرن چیف منتخب

سہیل لاشاری پیاف  کے پیٹرن چیف منتخب

لاہور (صباح نیوز)پیاف کی کور کمیٹی نے متفقہ طور پر انجینئر سہیل لاشاری کو نیا پیٹرن چیف منتخب کر لیا۔

اجلاس میں تنظیمی امور، لاہور چیمبر کے آئندہ انتخابات اور تاجر برادری کو درپیش مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال اور کئی اہم فیصلے بھی کیے گئے ۔اس موقع پر  معروف تاجر رہنما شیخ افتخار نے اپنے ساتھیوں سمیت پیاف میں شمولیت کا اعلان بھی کیا ۔ اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ پیاف لاہور چیمبر کے آنے والے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لے گی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں