کاروبار دوست ٹیکس نظام کیلئے مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دینے پر زور

کاروبار دوست ٹیکس نظام کیلئے مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دینے پر زور

لاہور (این این آئی)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین کی تشکیل اور مستقبل کی مالیاتی پالیسیوں میں ٹیکس ماہرین، وکلاء ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، صنعت و تجارت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دی جانی چاہیے۔۔۔

لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ ٹیکس قوانین کی تشکیل اور مستقبل کی مالیاتی پالیسیوں میں ٹیکس ماہرین، وکلاء ، چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس، صنعت و تجارت کے نمائندوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے باقاعدہ مشاورت کو ادارہ جاتی شکل دی جانی چاہیے تاکہ ایسا ٹیکس نظام تشکیل دیا جا سکے جو سرمایہ کاری اور قومی محصولات میں پائیدار اضافہ کا ذریعہ بنے ۔ان خیالات کا اظہار لاہور ٹیکس بار کے صدر رانا ثاقب منیرنے کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں