پی آئی اے کی بحالی کیلئے 125 ارب کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

پی آئی اے کی بحالی کیلئے 125 ارب کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

امریکا کے لئے پروازیں رواں سال بحال ہونے کی امید ہے ،عارف حبیب

کراچی(بزنس رپورٹر)معروف صنعتکار اور سرمایہ کار عارف حبیب نے کہا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ائرلائن کی بحالی اور اسے ایک بار پھر خطے کی مثالی قومی فضائی کمپنی بنانے کیلئے جامع منصوبہ بندی کے تحت اقدامات کیے جا رہے ہیں جنکے لیے جدید ایوی ایشن سسٹمز اور طیاروں کے آپریشنز پر مجموعی طور پر 125 ارب روپے کی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ انٹرویو میں عارف حبیب نے کہا کہ انہوں نے آرمی چیف اور وزیراعظم کو یقین دہانی کرائی ہے کہ قومی ائرلائن کو دوبارہ ایک رول ماڈل ادارہ بنا کر دکھایا جائے گا، ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں سال پی آئی اے کی امریکا کیلئے پروازیں دوبارہ بحال ہو جائیں گی ۔ حکومت کے ساتھ طے پانے والے معاہدے کے تحت پی آئی اے کے کسی بھی ملازم کو ایک سال تک ملازمت سے نہیں نکالا جائے گا  ۔عارف حبیب کے مطابق منصوبے کے تحت ہر سال پی آئی اے کے بیڑے میں پانچ نئے طیارے شامل کیے جائیں گے جبکہ آئندہ پانچ برسوں میں قومی ائرلائن کے فعال طیاروں کی تعداد بڑھا کر 60 تک پہنچانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں