گروپ لیس اسیسمنٹ ماڈل کے آزادانہ جائزے کا مطالبہ
ورلڈ بینک یا ایشیائی بینک کے تعاون سے کارکردگی پرکھی جائے ، خرم اعجاز
کراچی(بزنس ڈیسک)ایف پی سی سی آئی کی ایڈوائزری کونسل برائے کسٹمز کے چیئرمین اور سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی خرم اعجاز نے فیس لیس کسٹمز اسیسمنٹ کے نفاذ کے بعد متعارف کرائے گئے گروپ لیس اسیسمنٹ ماڈل کے آزادانہ کارکردگی جائزے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاہے کہ اتنی بڑی اصلاحات کو صرف دعوؤں کے بجائے شواہد، قابلِ پیمائش نتائج اور عالمی معیار کی روشنی میں جانچا جانا چاہیے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ ان کی تجویز کا مقصد فیس لیس اسیسمنٹ پر تنقید کرنا نہیں کیونکہ یہ شفافیت، دیانتداری اور یکساں کسٹمز اسیسمنٹ کے فروغ کیلئے ایک اہم اصلاح ہے۔خرم اعجاز نے تجویز دی کہ پاکستان کسٹمز اپنے گروپ لیس اسیسمنٹ ماڈل کا موازنہ بین الاقوامی بہترین طریقوں سے کرنے کے لیے عالمی بینک، ڈبلیو سی او یا ایشیائی ترقیاتی بینک جیسے کسی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ ادارے کے تعاون سے آزادانہ جائزے پر غور کرے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments