پاکستانی ٹائر امریکی مارکیٹ میں فروخت کیلئے اہل قرار

پاکستانی ٹائر امریکی مارکیٹ میں فروخت کیلئے اہل قرار

امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی منظوری،برآمدات میں اضافے کی توقع

کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستانی ٹائر ساز کمپنی کو امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ سے باضابطہ منظوری ملنے کے بعد اب مقامی طور پر تیار کردہ ٹائرز امریکا برآمد کرنے کی اجازت حاصل ہوگئی ۔کمپنی کی جانب سے اسٹاک ایکسچینج کو بھیجے گئے خط کے مطابق امریکی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے جاری سرٹیفکیشن کے بعد کمپنی کے تیار کردہ ٹائرز کو امریکی مارکیٹ میں فروخت اور برآمد کے لیے اہل قرار دیا گیا ہے ۔ کمپنی کی مصنوعات نے امریکی فیڈرل موٹر وہیکل سیفٹی اسٹینڈرڈز اور دیگر متعلقہ تکنیکی و حفاظتی تقاضوں کو کامیابی سے پورا کیا جس کے بعد امریکی حکام نے باقاعدہ منظوری جاری کی ۔ خط میں مزید کہا گیا کہ اس منظوری کے بعد کمپنی امریکی مارکیٹ میں اپنے ٹائرز برآمد کرنے کی پوزیشن میں آگئی ہے جس سے نہ صرف کمپنی کی بین الاقوامی موجودگی میں اضافہ ہوگا بلکہ پاکستان کی برآمدات کو بھی تقویت ملے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...