اسٹیٹ بینک نے پرائس ویری فکیشن پورٹل متعارف کرا دیا

اسٹیٹ بینک نے پرائس ویری فکیشن پورٹل متعارف کرا دیا

تمام مجاز ڈیلرز کو پاکستان سنگل ونڈو سے نظام منسلک کرنے کی ہدایت جعلی انوائسز اور ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام میں مدد ملے گی

کراچی(بزنس رپورٹر)اسٹیٹ بینک نے تجارتی لین دین کی نگرانی کو مزید مؤثر بنانے اور ٹریڈ بیسڈ منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے ایک اہم اقدام کرتے ہوئے پاکستان سنگل ونڈو کے تعاون سے پرائس ویری فکیشن پورٹل متعارف کرا دیا ،اس سلسلے میں جاری سرکلر کے مطابق نیا نظام درآمدی اور برآمدی دستاویزات میں درج قیمتوں کی خودکار تصدیق کو یقینی بنائے گا جس سے اینٹی منی لانڈرنگ اورانسداد دہشت گردی کی مالی معاونت سے متعلق کنٹرولز مزید مضبوط ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک نے تمام مجاز ڈیلرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31جولائی تک اپنے نظام کو پاکستان سنگل ونڈو کے پرائس ویری فکیشن پورٹل سے مکمل طور پر منسلک کریں۔سرکلر کے مطابق اس مدت کے بعد تمام درآمدی اوربرآمدی دستاویزات میں درج قیمتوں کی تصدیق بینک خودکار طریقے سے پاکستان سنگل ونڈو کے ذریعے کریں گے جس سے تجارتی لین دین میں شفافیت اور نگرانی کے عمل کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔ مرکزی بینک کے مطابق یہ پورٹل خاص طور پر اوور انوائسنگ، انڈر انوائسنگ، جعلی انوائسز اور تجارتی لین دین کے ذریعے منی لانڈرنگ جیسے غیر قانونی طریقوں کی نشاندہی اور روک تھام میں اہم کردار ادا کرے گا،اس نظام کے ذریعے بینک درآمدی و برآمدی دستاویزات میں درج قیمتوں کا تقابل مستند عالمی تجارتی ڈیٹا سے کر سکیں گے جس سے مشکوک لین دین کی بروقت نشاندہی ممکن ہوگی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...