راہگیر خاتون کو ڈاکو کی گولی لگی یا پولیس کی ؟معاملہ مشکوک

راہگیر خاتون کو ڈاکو کی گولی لگی یا پولیس کی ؟معاملہ مشکوک

حسنین بٹ کی گرفتاری کیلئے چھاپے کے دوران خاتون فائرنگ کی زد میں آئی پولیس نے خاتون کو لگنے والا فائر ڈاکو پر ڈال دیا،اہل علاقہ،فرح بی بی سپرد خاک

لاہور(کرائم رپورٹر)فیکٹری ایریا پولیس کے چھاپے کے دوران ڈاکو کی مبینہ فائرنگ سے جاں بحق خاتون کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔ خاتون فرح بی بی کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکو کی گولی سے جان کی بازی ہار گئی جبکہ اہل علاقہ نے الزام عائد کیا ہے کہ پولیس نے جان چھڑانے کے لیے خاتون کو لگنے والا فائر ڈاکو پر ڈال دیا۔ ذرائع کے مطابق فیکٹری ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پرحسنین بٹ عرف سنی نامی ڈکیت کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیا اس دوران گرفتاری سے بچنے کیلئے ڈاکو کی جانب سے مزاحمت کرتے ہوئے ریڈنگ پارٹی پر فائرنگ کی گئی جس کی زد میں آکرگلی میں کھڑی خاتون ہلاک ہو گئی ۔اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ فیکٹری ایریا پولیس کی ناقص حکمت عملی خاتون کی جان لے گئی، خاتون کو پولیس کا فائر لگا ہے ۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...