اسٹاک ایکسچینج:تیزی ،54فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

اسٹاک ایکسچینج:تیزی ،54فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں

205.83پوائنٹس کے اضافے سے انڈیکس 176133.56پربند

کراچی(بزنس رپورٹر)امریکا ایران دس روزہ جنگ بندی کی تجاویزکے باعث  اسٹاک ایکسچینج میں منگل کو بھی تیزی کا تسلسل برقرار رہا جس سے  100انڈیکس کی 1لاکھ 76ہزار پوائنٹس کی سطح بھی بحال ہوگئی۔ تیزی کے سبب 54.25 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں 27ارب 56کروڑ 46لاکھ 80ہزار 762روپے کا اضافہ ہوگیا۔کاروباری دورانیے میں ایک موقع پر 2442پوائنٹس کی تیزی سے انڈیکس کی 1لاکھ 77ہزار اور 1لاکھ 78ہزار پوائنٹس کی سطحیں بھی عبور ہوگئی تھیں تاہم اختتامی لمحات میں اپ سائیڈ پرافٹ ٹیکنگ سے تیزی کی مذکورہ شرح میں کمی واقع ہوئی ۔کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 205.83پوائنٹس کے اضافے سے 176133.56پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، اسی طرح کے ایس ای 30 انڈیکس 48.09 پوائنٹس کے اضافے سے 52663.90پوائنٹس پر بند ہوا۔ کاروباری حجم 48.46فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روز1ارب 34لاکھ حصص کے سودے ہوئے ۔مجموعی طور پر 494 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جن میں 268 کمپنیوں کے بھاو میں اضافہ، 191 میں کمی اور 35  میں استحکام رہا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...