کاروباری اعتماد بہتری،بجٹ پرتحفظات بدستور برقرار
مہنگائی چیلنج، توانائی ودیگر آپریشنل اخراجات بھی دباؤ ڈال رہے ،سروے
کراچی(بزنس رپورٹر)ملک میں کاروباری اعتماد میں نمایاں بہتری دیکھنے میں آئی تاہم وفاقی بجٹ کے حوالے سے کاروباری برادری کے تحفظات بدستور برقرار ہیں۔ ریسرچ گیلپ پاکستان کے تازہ کاروباری اعتماد سروے کے مطابق موجودہ کاروباری صورتحال سے متعلق اعتماد میں 9 فیصد بہتری ریکارڈ کی گئی جسکے بعد یہ منفی 19 فیصد سے بڑھ کر منفی 10 فیصد پر آگیا۔ سروے کے مطابق 45 فیصد کاروباری اداروں نے موجودہ کاروباری حالات کو بہتر قرار دیا۔سروے میں مستقبل کے کاروباری امکانات مزید حوصلہ افزا دکھائی دیے۔
اس کے علاوہ آئندہ 12 ماہ کے دوران کاروباری صورتحال سے متعلق اعتماد میں 25 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیاجس کے بعد یہ اشاریہ 12 فیصد مثبت سطح پر پہنچ گیا ۔ سروے میں مہنگائی کو کاروباری برادری کا سب سے بڑا مسئلہ قرار دیا گیا ۔علاوہ ازیں 34 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ بڑھتی ہوئی مہنگائی ان کے کاروبار کے لیے سب سے بڑا چیلنج ہے جبکہ توانائی، مالیاتی لاگت اور دیگر آپریشنل اخراجات بھی کاروباری سرگرمیوں پر دباؤ ڈال رہے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments