7ویٹرنری ادویات ساز کمپنیوں پر 55 لاکھ روپے جرمانہ

7ویٹرنری ادویات ساز کمپنیوں پر 55 لاکھ روپے جرمانہ

کمپی ٹیشن کمیشن کا متنازع ٹریڈ مارک کا استعمال فوری بند کرنے کا حکم

کراچی(بزنس رپورٹر)کمپی ٹیشن کمیشن آف پاکستان نے گمراہ کن مارکیٹنگ اور رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کی مشابہت رکھنے والے نام اور پیکنگ استعمال کرنے پر سات ویٹرنری ادویات ساز کمپنیوں پر مجموعی طور پر55 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے متنازع ٹریڈ مارک کا استعمال فوری طور پر بند کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔کمیشن کے مطابق کارروائی رجسٹرڈ ٹریڈ مارک کولکوریکس سے مشابہ نام اور پیکنگ استعمال کرنے پر کی گئی جس سے صارفین کے گمراہ ہونے اوراصل مصنوعات سے متعلق غلط تاثر پیدا ہونے کاخدشہ تھا۔ سی سی پی نے قرار دیا کہ اس نوعیت کی برانڈنگ منصفانہ مسابقت کے اصولوں کے منافی ہے اور صارفین کو دھوکہ دینے کے مترادف ہے ۔ سی سی پی نے خبردار کیا ہے کہ اگر فیصلے پر 30 روز کے اندر عمل درآمد نہ کیا گیا تو متعلقہ کمپنیوں پرایک لاکھ روپے یومیہ اضافی جرمانہ عائد کیا جائے گا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...