سوتی کپڑے کی برآمدات میں 9.8فیصد کمی
اسلام آباد(اے پی پی)سوتی کپڑے کی برآمدات میں جون 2026 کے دوران 9.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس )کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق ا س دوران برآمدات کی مالیت 112ملین ڈالر تک کمی ہوگئی جب کہ جون 2025 میں سوتی کپڑا کی برآمدات سے 123 ملین ڈالر زرمبادلہ کمایا گیا تھا ۔ اس طرح جون 2025 کے مقابلے میں جون 2026 کے دوران سوتی کپڑے کی برآمدات میں 11 ملین ڈالر یعنی 9.8 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments