میزان الٹرا رچ کافلم ساز شعیب منصور کے ساتھ اہم اشتراک

میزان الٹرا رچ کافلم ساز شعیب منصور کے ساتھ اہم اشتراک

کراچی (بزنس ڈیسک) میزان گروپ کے پریمیم چائے کے برانڈمیزان الٹرا رچ نے لیجنڈری فلم ساز شعیب منصور کے ساتھ ایک اہم اشتراک کا اعلان کیا ہے۔۔۔

 جو ان کی آنے والی بین الاقوامی فیچر فلم ہے اور اس میں مشہور اداکار فواد خان مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔اس شراکت داری کو کراچی میں منعقدہ ایک باضابطہ تقریبِ معاہدہ کے دوران حتمی شکل دی گئی۔ یہ ایک ایسے فلمی اشتراک کا آغاز ہے جو پاکستان کے انتہائی ممتاز فلم سازوں میں سے ایک اور ملک کے سرکردہ ایف ایم سی جی گروپس میں سے ایک کو یکجا کرتا ہے ۔ معاہدے پر شومین پروڈکشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے شعیب منصور اور میزان گروپ کے چیف گروتھ اینڈ اسٹریٹجی آفیسر کاشف آفندی نے دستخط کیے ۔ اسٹریٹجک شراکت داری کے تحت میزان گروپ کے کئی اہم برانڈزجن میں میزان الٹرا رچ پریمیم ٹی میزان خوردنی تیل (بشمول اولیولا)، کولا نیکسٹ بیوریجز اور میزان رائس شامل ہیں۔شعیب منصور کے اس نئے فلمی منصوبے کی تیاری میں معاونت کریں گے ۔ اس موقع پر میزان گروپ کے چیف گروتھ اینڈ اسٹریٹجی آفیسر کاشف آفندی نے کہاکہ یہ اشتراک الٹرا رچ کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ عمدگی کو سراہے اور ایسی تخلیقی کہانیوں کی حمایت کرے جو مقامی اور بین الاقوامی سطح پر ناظرین کے دلوں کو چھو لیں۔ شعیب منصور کے ساتھ اس اہم منصوبے پر شراکت داری برانڈ کے لیے ایک قابلِ فخر سنگِ میل ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...