شمالی وزیرستان:قدرتی گیس فروخت کیلئے بولی کامیابی سے مکمل

شمالی وزیرستان:قدرتی گیس فروخت کیلئے بولی کامیابی سے مکمل

ماڑی انرجیز نے اسٹاک ایکسچینج کوبتادیا، یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کامیاب

کراچی (کامرس رپورٹر)خیبر پختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں واقع اسپن وام گیس دریافت سے پیدا قدرتی گیس کی فروخت کیلئے بولی کا عمل کامیابی سے مکمل کر لیا گیا۔ ماڑی انرجیز لمیٹڈ نے پیشرفت سے متعلق مادی معلومات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو ارسال کر دیں، کمپنی کی جانب سے جاری خط کے مطابق اسپن وام گیس دریافت سے قدرتی گیس کی فروخت کیلئے شفاف مسابقتی عمل مکمل ہونے پر یونیورسل گیس ڈسٹری بیوشن کمپنی کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیتے ہوئے لیٹر آف ایوارڈ جاری کر دیا گیا ہے خط میں بتایا گیا کہ اسپن وام گیس فیلڈ سے یومیہ 17.5 ملین مکعب فٹ قدرتی گیس فروخت کی جائے گی، جس سے نہ صرف مقامی توانائی کی ضروریات پوری کرنے میں مدد ملے گی بلکہ ملک میں دستیاب گیس وسائل کے مؤثر استعمال کو بھی فروغ حاصل ہوگاماری انرجیز کے مطابق گیس کی فروخت اور سپلائی کا یہ پورا عمل وفاقی حکومت کے 7 جنوری 2025ء کے فریم ورک فار سیل آف گیس ٹو تھرڈ پارٹیز کے تحت مکمل کیا گیا، مقصد نئی دریافت گیس کو تیزی سے کمرشل بنیادوں پر مارکیٹ تک پہنچانا اور نجی شعبے کی شمولیت کو فروغ دینا ہے ، توانائی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپن وام سے گیس کی کمرشل فروخت کا آغاز پاکستان کے گیس سیکٹر کیلئے مثبت پیشرفت ہے ، اس سے شمالی وزیرستان میں نئی دریافتوں کو معاشی سرگرمیوں میں تبدیل کرنے ، مقامی صنعت کو ایندھن کی فراہمی بہتر بنانے ، درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے اور ملکی توانائی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونے کی توقع ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...