پی ایم اے :نجی کلینکس، لیبارٹریز پر الیکٹرانک انوائسنگ نظام کا نفاذ مسترد
اسلام آباد(آن لائن )پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن پنجاب نے ایف بی آر کی نجی کلینکس، لیبارٹریز، ڈائیگنوسٹک سینٹرز اور اسپتالوں میں پی او ایس، الیکٹرانک انوائسنگ نظام کے نفاذ کو مسترد کرتے ہوئے ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔۔۔
اتوار کو پریس کانفرنس کرتے ہوئے پی ایم اے پنجاب کے صدر ڈاکٹر کامران سعیداور دیگر رہنماؤں نے کہا کہ ایف بی آر کی جانب سے کلینکس میں پی او ایس نظام کی تنصیب ناقابل قبول ہے۔ اس کے نفاذ کیخلاف خدمات کی فراہمی معطل کرنے سمیت تحریک چلائی جائیگی۔ پی ایم اے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اس نظام کے تحت علاج معالجے کی سہولیات فراہم کرنا ڈاکٹرز کے لیے عملاً مشکل ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments