او آئی سی سی آئی رکن کمپنیوں کی 23 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری

او آئی سی سی آئی رکن کمپنیوں کی  23 ارب ڈالرکی سرمایہ کاری

کراچی(بزنس رپورٹر)اوورسیز انوسٹرز چیمبرکے مطابق اس کے رکن اداروں نے گزشتہ ایک دہائی کے دوران پاکستان میں 23 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی جو ملک کی طویل مدتی معاشی صلاحیت اور یہاں موجود سرمایہ کاری کے مواقع پر غیرملکی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

او آئی سی سی آئی کے مطابق اس کے رکن ادارے پاکستان کی معیشت کے مختلف اہم شعبوں میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں اور ان کی کاروباری سرگرمیوں کا ملکی معیشت، روزگار، ٹیکس محصولات، برآمدات اور صنعتی ترقی پر بھی نمایاں اثر ہے ۔ او آئی سی سی آئی ممبر کمپنیوں نے مالی سال 2025ء کے دوران 13.1 ٹریلین روپے کی مجموعی آمدنی حاصل کی جو پاکستانی معیشت میں ان اداروں کے بڑے پیمانے پر معاشی کردار کو ظاہر کرتی ہے ۔او آئی سی سی آئی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عبدالعلیم نے کہا ہے کہ رکن اداروں کی جانب سے پاکستان میں گزشتہ 10 برس کے دوران 23 ارب ڈالر سے زائد کی سرمایہ کاری اس بات کا واضح اظہار ہے کہ عالمی سرمایہ کار پاکستان کی طویل مدتی معاشی صلاحیت پر اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مسلسل سرمایہ کاری پاکستان میں موجود وسیع مارکیٹ، انسانی وسائل، قدرتی وسائل اور مختلف شعبوں میں ترقی کے امکانات کی عکاسی کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...