یومِ آزادی قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن ،وفاقی چیمبر

یومِ آزادی قومی یکجہتی اور تجدیدِ عہد کا دن ،وفاقی چیمبر

اسلام آباد(اے پی پی)وفاق ایوانہائے صنعت و تجارت پاکستان (ایف پی سی سی آئی ) کے صدر عاطف اکرام شیخ نے 80ویں یومِ آزادی پر پوری قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یومِ آزادی قومی یکجہتی اور۔۔۔

 تجدیدِ عہد کا دن ہے ،آج کے دن پوری قوم قائداعظم سمیت بانیان پاکستان کی عظیم قربانیوں کو سلام پیش کر تی ہے ۔ یوم آزادی کے موقع پر جمعہ کو اپنے خصوصی پیغام میں عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے ، پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تاجر برادری پاکستان کی معاشی ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہے ۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان کو مضبوط معیشت، سیاسی استحکام اور پائیدار ترقی کی ضرورت ہے ، نجی شعبہ ملکی معیشت کی ترقی اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...