فری لانسرز کی آمدن 2.5ارب ڈالرزتک پہنچنے کا امکان

فری لانسرز کی آمدن 2.5ارب ڈالرزتک پہنچنے کا امکان

جولائی میں 175ملین ڈالرز کی آمدن حاصل ہوئی، چیئرمین ابراہیم امین

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان میں فری لانسنگ مارکیٹ تیزی سے ابھر رہی ہے اور رواں مالی سال پاکستانی فری لانسرز کی بر آمدی آمدن 2.5ارب ڈالرز سے زائد رہنے کا امکان ہے ۔پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن (پفلا)کے بانی اور چیئرمین ابراہیم امین کے مطابق پاکستان دنیا کی چوتھی ابھرتی ہوئی فری لانسنگ مارکیٹ کے طور پر سامنے آیا ہے ،گزشتہ مالی سال پاکستانی فری لانسرز کی بر آمدی آمدن1.76ا ارب مریکی ڈالرز ریکارڈ کی گی تھی جبکہ رواں مالی سال کے پہلے ماہ جولائی میں پاکستانی فری لانسرز نے 175ملین امریکی ڈالرز کی بر آمدی آمدن حاصل کی۔ابراہیم امین نے مزید بتایا کہ حکومت نے پاکستانی فری لانسرز کی اس کامیابی کا جشن منانے کیلئے 29اگست کو گورنر ہاؤس کراچی میں ایک تقریب کا اہتمام کیا جہاں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیلی کمیونی کیشن شزا فاطمہ خواجہ پاکستانی فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کیلئے موجود ہوں گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...