ٹڈاپ کے زیر اہتمام سیمینارز کی سیریز مکمل
کراچی(بزنس ڈیسک)ٹڈاپ کے تحت گلگت بلتستان میں خواتین کی معاشی خودمختاری، صنعت کاری، تجارتی ترقی اور ہمہ گیر معاشی نمو کے فروغ کے عنوان سے منعقدہ چار روزہ سیمینار سیریز کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔
یہ آگاہی و تربیتی اقدام مختلف اضلاع پر محیط تھا۔ پروگرام میں مختلف معاشی شعبوں سے تعلق رکھنے والی 200 سے زائد خواتین کاروباری شخصیات ، علاقائی تجارتی تنظیموں کے نمائندوں اور متعلقہ تعلیمی شعبوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments