کاروں کی درآمدات، 75فیصد اضافہ
اسلام آباد (اے پی پی)کاروں کی درآمدات میں جولائی 2026 کے دوران 75 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔
ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس)کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق رواں سال جولائی کے دوران درآمدات کی مالیت 57.4 ملین ڈالر تک پہنچ گئی جب کہ جولائی 2025 کے دوران کاروں کی درآمدات کا حجم 32.8 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2025 کے مقابلے میں جولائی 2026 کے دوران کاروں کی قومی درآمدات میں 24.6 ملین ڈالر یعنی 75 فیصد کی بڑھوتری ریکارڈ کی گئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments