غزہ :اسرائیلی فضائی حملے 5افراد شہید،متعدد زخمی

غزہ :اسرائیلی فضائی حملے  5افراد شہید،متعدد زخمی

غزہ،ویانا(اے ایف پی)اسرائیلی فضائی حملوں میں غزہ سٹی کے مغربی علاقے میں پانچ افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ۔۔۔

 غزہ کے الشفا ہسپتال اور امدادی اداروں کے مطابق پہلے حملے میں میونسپل پارک کے قریب رہائشی عمارت کے داخلی راستے کو نشانہ بنایا گیا، جس میں دو افراد شہیدہوئے ۔ بعدازاں تل الہویٰ کے علاقے میں ایک شہری گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے کے نتیجے میں مزید تین افراد جان سے گئے ۔ نوبل انعام یافتہ آسٹرین مصنفہ ایلفریڈے ییلینک نے مغربی کنارے ، غزہ اور یروشلم میں اسرائیلی آباد کاروں کی جانب سے فلسطینیوں کی زمینوں پر قبضے کی شدید مذمت کی ہے ۔ 79 سالہ ادیبہ نے دو ریاستی حل سے متعلق مغربی بیانیے کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں فلسطینی ریاست کا قیام ممکن نہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ زمین کی کمی کے باعث انسانوں کی اہمیت بھی ختم کی جا رہی ہے اور انہیں نسلی صفائی کا خدشہ ہے ۔ ییلینک نے فلسطینیوں پر آبادکاروں کے تشدد اور زمینوں کی ضبطی کے معاملے پر یورپی یونین سے اسرائیل کے خلاف پابندیوں کا مطالبہ بھی کیا۔ لبنانی صدر جوزف عون نے یونان سے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اور اسرائیلی حملے رکوانے میں مدد کی اپیل کردی۔ ایتھنز میں یونانی وزیراعظم کے ہمراہ پریس کانفرنس میں عون نے کہا لبنان اور عوام جنگوں سے تھک چکے ہیں، جنگ بندی معاہدے پر دونوں فریقوں کو عمل کرنا ہوگا۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے جنوبی لبنان سے مکمل انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا فوجی طاقت سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...