یورپی یونین :چیٹ جی پی ٹی پر سخت ڈیجیٹل قوانین لاگو

یورپی یونین :چیٹ جی پی ٹی  پر سخت ڈیجیٹل قوانین لاگو

برسلز(اے ایف پی)یورپی یونین نے چیٹ جی پی ٹی کو ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی فہرست میں شامل کرلیا ہے جن پر سخت قانونی نگرانی ہوگی۔۔

، یہ کسی اے آئی چیٹ بوٹ کے لیے پہلی بار ہوا ہے ۔ یورپی کمیشن نے ریڈٹ اور روبلوکس کو بھی بہت بڑے آن لائن پلیٹ فارمز قرار دیا ہے ۔ نئے قواعد کے تحت تینوں سروسز کو چار ماہ میں اضافی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔ ان میں غیرقانونی مواد، نابالغوں پر منفی اثرات، صارفین کی جسمانی و ذہنی صحت، بنیادی حقوق، انتخابی عمل اور عوامی سلامتی سے متعلق خطرات کی نشاندہی اور تدارک شامل ہے ۔ یورپی یونین نے چیٹ جی پی ٹی کو ڈی ایس اے کے تحت سرچ انجن قرار دیا ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...