اسرائیل اور یونان میں 3 ارب یورو کا دفاعی معاہدہ طے

اسرائیل اور یونان میں 3 ارب  یورو کا دفاعی معاہدہ طے

یروشلم(اے ایف پی)اسرائیل نے یونان کے ساتھ 3 ارب یورو (ساڑھے 3 ارب ڈالر) کا دفاعی معاہدہ کرلیا۔۔

، جو اسرائیل کی تاریخ کے بڑے اسلحہ معاہدوں میں شامل ہے ۔ معاہدے کے تحت یونان کیلئے نیا ’’ایکیلز شیلڈ‘‘ فضائی دفاعی نظام تیار کیا جائے گا، جس میں اسرائیلی ساختہ میزائل شکن ، طیارہ شکن اور ڈرون شکن نظام شامل ہوں گے ۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے معاہدے کو دفاعی اور تکنیکی صنعتوں کی صلاحیتوں کا ثبوت قرار دیا۔ یونانی وزارت دفاع کے مطابق یہ معاہدہ مسلح افواج کی تاریخ کی سب سے بڑی اصلاحات کا حصہ ہے ۔ دونوں ممالک ترکیہ کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے تناظر میں دفاعی تعاون بڑھا رہے ہیں۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...