پٹرولیم قیمتیں حقیقت پسندانہ سطح پر لائی جائیں،وفاقی چیمبر

پٹرولیم قیمتیں حقیقت پسندانہ سطح پر لائی جائیں،وفاقی چیمبر

ڈیزل کی بلند قیمتیں لاجسٹکس، زراعت اور صنعت کیلئے بڑا بوجھ بن گئیں

کراچی(بزنس رپورٹر)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے حکومت پر زور دیا ہے کہ وہ پٹرولیم مصنوعات، بالخصوص ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں کو حقیقت پسندانہ بنیادوں پر متوازن کرنے کیلئے مؤثر اقدامات کرے ۔عاطف اکرام شیخ نے نشاندہی کی کہ ایندھن کی قیمتوں کا موجودہ طریق کار ملک بھر میں لاجسٹکس، ٹرانسپورٹ اور زرعی سپلائی چین کے اخراجات میں غیر متناسب اضافہ کررہا ہے ،ڈیزل ہمارے ٹرانسپورٹ، زراعت اور مینوفیکچرنگ کے شعبوں کیلئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے جبکہ ڈیزل کی بلند قیمتوں کے باعث مہنگائی میں مسلسل اضافے کے اثرات انتہائی سنگین ہیں ۔انہوںنے زور دیا کہ اگر پاکستان اپنی صنعتوں کو علاقائی سطح پر مسابقت کے قابل رکھنا اور برآمدات میں اضافہ کرنا چاہتا ہے تو حکومت کو ایندھن کی قیمتوں کے حوالے سے حقیقت پسندانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگی، بجائے اس کے کہ پٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کے ذریعے پٹرولیم مصنوعات کو حکومتی آمدنی کے بنیادی ذرائع میں شامل رکھا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...