یونٹی فوڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، فنڈز کا غلط استعمال

یونٹی فوڈز میں مبینہ مالی بے ضابطگیاں، فنڈز کا غلط استعمال

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تحقیقات پر ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر لیا

کراچی(بزنس رپورٹر)سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کی تحقیقات کے بعد یونٹی فوڈز لمیٹڈ میں اربوں کی مبینہ مالی بے ضابطگیوں اور کمپنی فنڈز کے غلط استعمال کا معاملہ سنگین صورت اختیار کرگیا۔ ایس ای سی پی کی جانب سے ممکنہ فوجداری جرائم کا معاملہ ایف آئی اے کو بھجوائے جانے کے بعد ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے سابق انتظامیہ اور دیگر افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ ایس ای سی پی کی تحقیقات میں کمپنی کے مالی معاملات، شیئر ہولڈرز سے حاصل کردہ رقوم، کمپنی ریکارڈ اور فزیکل اسٹاک سمیت متعدد پہلوؤں میں مبینہ بے ضابطگیوں کی نشاندہی ہوئی ۔ تحقیقات میں خاص طور پر رائٹ ایشو کے ذریعے شیئر ہولڈرز سے حاصل ہونے والے اربوں روپے کے استعمال پر سوالات اٹھائے گئے۔تحقیقاتی ریکارڈ کے مطابق یونٹی فوڈز نے رائٹ ایشو کے ذریعے اپنے شیئر ہولڈرز سے تقریباً 3.75 ارب حاصل کیے تھے تاہم الزام ہے کہ اس رقم میں سے تقریباً 2.87 ارب  مقررہ مقاصد کے بجائے دیگر ذرائع میں استعمال کیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...