ڈریگنز آف پاکستان کا انعقاد، نمایاں شخصیات اور اداروں کو اعزازات

ڈریگنز آف پاکستان کا انعقاد، نمایاں شخصیات اور اداروں کو اعزازات

کراچی (بزنس ڈیسک)ڈریگنز آف پاکستان 2026 کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے معروف برانڈز، ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں، مارکیٹنگ ماہرین، میڈیا پروفیشنلز اور تخلیقی شعبے سے وابستہ شخصیات نے شرکت کی۔۔۔

۔ایڈ اسٹریٹ کے زیرِ اہتمام منعقدہ تقریب کا مقصد پاکستانی تخلیقی صنعت کو عالمی سطح پر متعارف کرانا اور اسے ڈریگنز آف ایشیا کے بین الاقوامی نیٹ ورک سے جوڑنا تھا۔ تقریب میں ڈریگنز آف ایشیا کے بانی مائیک ڈا سلوا اور مشیل ڈا سلوا نے بھی شرکت کی۔تقریب کے دوران مختلف کیٹیگریز میں بہترین اشتہاری اور مارکیٹنگ مہمات کو گولڈ، سلور اور برونز ڈریگنز ایوارڈز سے نوازا گیا جبکہ اعلیٰ ترین اعزاز ریڈ ڈریگن بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کو دیا گیا۔ یونی لیور پاکستان کے چیئرمین و چیف ایگزیکٹو آفیسر امیر پراچہ کو مارکیٹنگ اور کاروباری شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں ڈریگنز آف ایشیا ہال آف فیم: پاکستان ایوارڈ دیا گیا جبکہ بی وائے ڈی پاکستان کی نائب صدر مارکیٹنگ عائشہ جنجوعہ کو ڈریگن ماسٹر: برانڈ مارکیٹر، لیو برنیٹ لیو ایڈکام پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمران سید کوڈریگن ماسٹر: ایجنسی اور ڈیجیٹاس ڈیجٹز پاکستان کے ایسوسی ایٹ ڈائریکٹر اسٹریٹیجی ٹیپو سلطان امجد داؤد کوینگ ڈریگن ماسٹر کے اعزازات سے نوازا گیا۔منتظمین کے مطابق مقابلے میں ایف ایم سی جی، بینکنگ، ٹیکنالوجی، آٹوموٹیو، تعلیم، ٹیلی کمیونیکیشن، ہیلتھ کیئر اور ڈیجیٹل بزنس سمیت مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے برانڈز اور ایجنسیوں نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...