کراچی بندرگاہ پر 134,784میٹرک ٹن کارگو ہینڈل
کارگو میں 96,002ٹن درآمدی اور 38,782ٹن برآمدی کارگو شامل
کراچی(بزنس رپورٹر) کراچی بندرگاہ نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اپنی معمول کی مضبوط آپریشنل سرگرمی برقرار رکھتے ہوئے 134,784 میٹرک ٹن کارگو ہینڈل کیا۔یہ کارگو 5 ستمبر صبح 7 بجے سے 6ستمبر 2026 صبح 7 بجے تک ہینڈل کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہینڈل کیے گئے کارگو میں 96,002 ٹن درآمدی اور 38,782 ٹن برآمدی کارگو شامل تھا جبکہ کنٹینرائزڈ کارگو 80,811 ٹن، مجموعی خشک کارگو 112,448 ٹن جب کہ مائع کارگو 22,336 ٹن رہا ۔واضح رہے کہ مذکورہ مدت کے دوران 10 جہاز برتھ پر موجود تھے جبکہ 7 جہاز روانہ ہوئے ، اس کے علاوہ مزید 8 جہاز پورٹ کی حدود سے باہرموجود تھے جو بندرگاہ پر مسلسل بحری سرگرمیوں کی عکاسی کرتے ہیں ۔دوسری جانب 6 سے 7 ستمبر کے دوران کراچی بندرگاہ پر 18 جہازوں کی آمد اور 7 جہازوں کی روانگی متوقع ہے جن میں کنٹینر شپ، آئل ٹینکرز، جنرل کارگو ویسلز اور کلنکر کیریئر شامل ہیں۔ ترجمان کے پی ٹی کے مطابق کراچی بندرگاہ پر جہازوں اور کارگو کی مسلسل سرگرمیاں پاکستان کی بحری تجارت اور سپلائی چینز کو معاونت فراہم کرنے میں بندرگاہ کے اہم کردار کی عکاس ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments