چاول کی برآمدات میں 25فیصدکا نمایاں اضافہ

چاول کی برآمدات میں 25فیصدکا نمایاں اضافہ

دوماہ میں 392 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا ،ادارہ شماریات

اسلام آباد(اے پی پی)رواں مالی سال کے پہلے دوماہ کے دوران چاول کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر 25 فیصدکا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں چاول کی برآمدات سے ملک کو 392 ملین ڈالر کا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 314 ملین ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد زیادہ ہے ۔اگست میں چاول کی برآمدات 192 ملین ڈالر ریکارڈ کی گئیں جو جولائی کے 200 ملین ڈالر کے مقابلے میں 27 فیصد کم، تاہم گزشتہ سال اگست کے 146 ملین ڈالر کے مقابلے میں 71فیصد زیادہ ہیں۔اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے پہلے دو ماہ میں باسمتی چاول کی برآمدات کا حجم 164 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے 107 ملین ڈالر کے مقابلے میں 53 فیصد زیادہ ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...