مرکنٹائل ایکسچینج میں 112,009 لاٹس کا کاروبار

مرکنٹائل ایکسچینج میں 112,009 لاٹس کا کاروبار

سب سے زیادہ کاروبار سونے میں ہوا، مالیت26.700 ارب رہی ،رپورٹ

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 44.613 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 112,009 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (26.700 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد چاندی (4.247 ارب روپے )، کرنسی معاہدوں (3.874 ارب روپے )، نیسڈیک 100 (2.595 ارب روپے )، خام تیل (2.433 ارب روپے )، ایس اینڈ پی 500 (1.052 ارب روپے )، تانبہ (738.857 ملین روپے )، کپاس (621.907 ملین )، ڈاؤ جونز (479.134 ملین )، جاپان ایکویٹی 225 (434.370 ملین  )، پلاٹینم (364.168 ملین روپے )، برینٹ خام تیل (339.353 ملین روپے )، سویا بین (201.706 ملین روپے )، مکئی (156.303 ملین روپے )، پلیڈیم (146.818 ملین  )میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...