ایس ای فروٹس اینڈ ویجیٹیبل آئی پی او کی بک بلڈنگ کااختتام
40 روپے فی شیئر کی اسٹرائیک پرائس، 1.6 گنا اوورسبسکرائب ہوا
کراچی(بزنس ڈیسک)ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل لمیٹڈ کے آئی پی او کی بک بلڈنگ 1.6 گنا اوورسبسکرائب ہونے کے ساتھ اختتام پذیر ہوگئی۔بک بلڈنگ مرحلے کا اختتام منگل کو 40 روپے فی شیئر کی اسٹرائیک پرائس پر ہوا۔ بک بلڈنگ کا عمل پیر کو شروع ہونے کے صرف دو گھنٹے کے اندر مکمل طور پر سبسکرائب ہوگیا تھا، جو برآمدات پر مبنی اور شرعی اصولوں کے مطابق کاروبار کرنے والی کمپنی میں ادارہ جاتی اور ہائی نیٹ ورتھ سرمایہ کاروں کی نمایاں دلچسپی کی عکاسی کرتا ہے ۔ایس ای فروٹس اینڈ ویجی ٹیبل لمیٹڈ مجموعی طور پر 30 ملین شیئرز جاری کر رہی ہے جو آئی پی او کے بعد کمپنی کے ادا شدہ سرمائے کا 32.01 فیصد بنتے ہیں۔ ان میں سے 75 فیصد( 22.5 ملین شیئرز) بک بلڈنگ کے ذریعے پیش کیے گئے ، جن سے 900 ملین روپے حاصل ہوئے ، جبکہ بقیہ 25 فیصد (7.5 ملین شیئرز)پبلک سبسکرپشن کے لیے 28 اور 29 ستمبر کو پیش کیے جائیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments