فریزلینڈ کیمپینا اینگرو کا نارا ڈیری فارم پر سولر سسٹم نصب کرنے کا اعلان
کراچی(بزنس ڈیسک) فریزلینڈ کیمپینا اینگرو پاکستان لمیٹڈنے اپنے نارا ڈیری فارم میں 450کلو واٹ سولر فوٹو وولٹک سسٹم نصب کرنے کا اعلان کیا ہے جسے 255 کلو واٹ گھنٹے کے بیٹری انرجی اسٹوریج سسٹم کے ساتھ مربوط کیا گیا ہے ۔
اس منصوبے کو لگانے کاٹھیکہ ڈی ایس جی انرجی کو دیا گیا ہے ۔کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر اور منیجنگ ڈائریکٹر کاشان حسن نے کہا کہ یہ تنصیب مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے توانائی کے باشعور طرزِ فکر کی عکاسی کرتی ہے جوایف سی ای پی ایل میں ہماری رہنمائی کرتا ہے ۔ ڈی ایس جی انرجی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر دانیال صدیقی نے کہا کہ ڈی ایس جی انرجی میں ہمارا یقین ہے کہ صاف توانائی کی جانب منتقلی صرف قابلِ تجدید بجلی پیدا کرنے تک محدود نہیں بلکہ ایسے ذہین توانائی نظام تشکیل دینے سے متعلق ہے جو قابلِ اعتماد فراہمی، مؤثریت اور طویل مدتی قدر فراہم کریں۔ نارا ڈیری فارم کا منصوبہ اسی سمت میں ایک بامعنی قدم ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments