سالٹ مینوفیکچررز کے انتخابات، اسماعیل ستار چیئرمین منتخب
کراچی(بزنس رپورٹر)سالٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے 2026-28 کی مدت کے لیے نئے عہدیداران بلامقابلہ منتخب ہوگئے ۔
اعلامیے کے مطابق اسماعیل ستار چیئرمین، قاسم یعقوب پراچہ سینئر وائس چیئرمین اور شاہ شمس العارفین وائس چیئرمین کی نشستوں پر کامیاب قرار پائے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے 20 رکنی ایگزیکٹو کمیٹی کی حتمی فہرست بھی جاری کی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments