برآمدات میں بہتری خوش آئند، تجارتی خسارہ کنٹرول طلب، سینیٹر عبدالقادر
کوئٹہ (آن لائن)چیئرمین سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ برآمدات میں بہتری خوش آئند ہے ، تاہم ملکی تجارتی خسارے میں اضافہ سنجیدہ توجہ اور مؤثر معاشی اقدامات کا متقاضی ہے ۔
حکومت کو برآمدی صنعتوں کی مسابقت بڑھانے ، مقامی پیداوار کو فروغ دینے اور درآمدی انحصار میں بتدریج کمی کیلئے مربوط حکمتِ عملی اختیار کرنا ہوگی۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ صنعتی پیداوار اور برآمدات کیلئے درکار خام مال اور مشینری کی دستیابی برقرار رکھتے ہوئے غیر ضروری درآمدات میں کمی اور مقامی متبادل کی تیاری کو فروغ دیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments