آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودیہ پرحوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

آل پاکستان انجمن تاجران کی سعودیہ پرحوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت

لاہور(این این آئی)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے سعودی عرب پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ شہری اور اقتصادی تنصیبات کو نشانہ بنانا قابل تشویش اور خطے کے امن کیلئے خطرناک ہے ،سعودی عرب برادر اسلامی ملک ہے اور پاکستانی عوام سعودی عرب کی سلامتی اور خودمختاری کے تحفظ کو انتہائی اہمیت دیتے ہیں۔اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی اور حوثی حملوں کی مذمت کا اظہار قومی جذبات کی عکاسی کرتا ہے ۔حوثی ملیشیا کو ایسے اقدامات سے گریز کرنا چاہیے جو خطے میں کشیدگی اور عدم استحکام کو مزید بڑھا سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...