مرکنٹائل ایکسچینج میں53ارب روپے کے سودے
زیادہ کاروبار سونے میں ہوا،مالیت36ارب روپے رہی ،رپورٹ
کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں جمعہ کو دھاتوں، توانائی، کرنسی معاہدوں، اشاریوں اور زرعی اجناس کی مجموعی کاروباری مالیت 53.954 ارب روپے رہی جبکہ مجموعی طور پر 192,303 لاٹس کا کاروبار ہوا۔سب سے زیادہ کاروبار سونے (36.635 ارب روپے )میں ہواجس کے بعد کرنسی معاہدوں (4.524ارب روپے )، نیسڈیک 100 (3.164 ارب روپے )، چاندی (2.656 ارب روپے )، خام تیل (2.095 ارب روپے )، تانبہ (1.693 ارب روپے )، پلاٹینم (795.523 ملین روپے )، ایس اینڈ پی 500 (790.748 ملین روپے )، ڈاؤ جونز (471.618 ملین)، برینٹ خام تیل (228.110 ملین)، جاپان ایکوٹی 225 (173.207 ملین)، قدرتی گیس (140.347 ملین)، پلیڈیم (65.299 ملین) اور ایلومینم (14.361 ملین) میں کاروبار ریکارڈ کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments