نیسلے پاکستان سسٹینبل ڈویلپمنٹ کانفرنس میں شرکت کرے گا
کراچی(بزنس ڈیسک)نیسلے پاکستان سسٹینبل ڈویلپمنٹ پالیسی انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام 29ویں سسٹینبل ڈویلپمنٹ کانفرنس اور سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپو میں شرکت کرے گا جو 2 سے 5 نومبر 2026 تک اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔۔
کانفرنس میں نیسلے پاکستان غذائی نظام ، موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے اقدامات، واٹر اسٹیورڈ شپ ، بہتر پیکیجنگ اور سرکلر اکانومی کے ذریعے ری جنریٹو زراعت کے فروغ کے لئے اپنی کوششوں اور اقدمات کو پیش کرے گا۔نیسلے پاکستان نے گزشتہ سال کی کانفرنس میں قابلِ تجدید توانائی اور کاربن کے کم اخراج کی جانب منتقلی کے اعتراف میں ایس ڈی سی سسٹین ایبلٹی ایوارڈز 2025 میں پہلی پوزیشن جبکہ سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپومیں بہترین پویلین کا اعزاز بھی اپنے نام کیا تھا۔ کمپنی اس سال دوبارہ شرکت کے ذریعے کھیتوں، کارخانوں، مقامی آبادیوں اور ایکو سسٹم سمیت اپنی ویلیو چین میں پائیدار ترقی کے اصولوں کی اہمیت کو اجاگر کرے گا۔بڑے پیمانے پر ری جنریٹو فوڈ سسٹمز کا فروغ کے موضوع کے تحت سسٹین ایبلٹی انویسٹمنٹ ایکسپو میں نیسلے پاکستان کے پویلین میں شرکا کمپنی کے مختلف پائیدار اقدامات دیکھ سکیں گے ۔ پویلین میں ماڈلز اور انٹرایکٹو ڈسپلے کے ذریعے نیسلے اور اس کے شراکت دار کسانوں کے ماحول دوست اقدامات دکھائے جائیں گے جن سے شرکا کو یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ قابلِ تجدید توانائی، ری جنریٹو کاشت کاری، آبی وسائل کا ذمہ دارانہ استعمال، اور پیکیجنگ کی ری سائیکلنگ کس طرح پاکستان کے غذائی اور ماحولیاتی نظام کو موسمیاتی تبدیلیوں اور دیگر چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے قابل بنا سکتے ہیں۔شیخ وقار احمد، ہیڈ آف کارپوریٹ افیئرز اینڈ سسٹین ایبلیٹی، نیسلے پاکستان وافغانستان نے کہا "نیسلے کا یقین ہے کہ زیادہ مضبوط اور پائیدار غذائی نظام کی بنیاد کسانوں کے ذریعہ معاش کی بہتری، صحت مند ماحولیاتی نظام اور ویلیو چین کو مضبوط بنانے پر منحصر ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments