پی ایس ڈبلیو پہلی پاکستان حلال فورم میں آج شرکت کریگا
حلال تجارت کے فروغ میں اے آئی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار اجاگر ہوگا
اسلام آباد(اے پی پی)پاکستان سنگل ونڈو (پی ایس ڈبلیو) پہلے پاکستان حلال فورم 2026 میں باقاعدہ شرکت کر رہا ہے ۔ یہ اہم فورم آج منعقد ہوگا جس میں پالیسی ساز، صنعتی رہنما، ریگولیٹری حکام اور 30 سے زائد ممالک کے حلال سیکٹر سے وابستہ ماہرین شریک ہوں گے ۔فورم کا مقصد حلال معیشت کو نئی شکل دینے والی تکنیکی ترقیوں اور ابھرتے ہوئے مواقع کا تفصیلی جائزہ لینا ہے ۔ اس بین الاقوامی فورم کے دوران مصنوعی ذہانت کے دور میں حلال تعمیل کے عنوان سے ایک خصوصی پینل ڈسکشن کا انعقاد کیا جائے گا جس کا وقت دوپہر 2 بج کر 15 منٹ سے 3 بجے تک مقرر کیا گیا ہے ۔پاکستان سنگل ونڈو کی نمائندگی کرتے ہوئے ادارے کے چیف ڈومین آفیسر نوید عباس میمن بطور پینلسٹ اس اہم مباحثے میں حصہ لیں گے ، وہ جدید ڈیجیٹل ٹیکنالوجیز، مصنوعی ذہانت اور تجارتی خودکاری کے ذریعے حلال سپلائی چین اور ریگولیٹری معیارات پر عمل درآمد کو شفاف اور تیز رفتار بنانے کے حوالے سے پاکستان سنگل ونڈو کے کردار پر روشنی ڈالیں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments