اسٹاک ایکسچینج میں شریعہ کمپلائنٹ ٹریڈنگ کاؤنٹر کا باقاعدہ آغاز
39بروکرز آن بورڈ، سود پر مبنی مصنوعات اور شارٹ سیلنگ پر پابندی
کراچی (بزنس رپورٹر) اسٹاک ایکسچینج نے ایس ای سی پی کی جانب سے شریعہ ٹریڈنگ کاؤنٹر ریگولیشنز کی منظوری کے بعد شریعہ کمپلائنٹ ٹریڈنگ کاؤنٹر کا باقاعدہ آغاز کردیا۔ نئے کاؤنٹر کے ذریعے ریٹیل اور ادارہ جاتی سرمایہ کاروں کو اسلامی اصولوں کے مطابق سرمایہ کاری کے لیے مکمل اور مخصوص نظام دستیاب ہوگا۔ اسٹاک ایکسچینج کے مطابق 39 بروکرز کو اسلامی ونڈوز کے ذریعے شریعہ کمپلائنٹ ٹریڈنگ کی سہولت فراہم کرنے کیلئے آن بورڈ کرلیا گیا جبکہ 2 بروکریج ہاؤسز مکمل شریعہ کمپلائنٹ بروکرز کے طور پر لائسنس یافتہ ہیں۔ نئے ٹریڈنگ کاؤنٹر پر صرف شریعہ کمپلائنٹ ایکویٹیز، حکومتی اجارہ سکوک اور کارپوریٹ سکوک میں ٹریڈنگ کی اجازت ہوگی جبکہ غیر شرعی سیکیورٹیز میں ٹریڈنگ ممنوع ہوگی۔ سود پر مبنی لیوریج مصنوعات ایم ٹی ایس کو بھی بلاک کردیا گیا ۔ کاؤنٹر پر شارٹ سیلنگ اور ڈیریویٹو ٹریڈنگ کی اجازت نہیں ہوگی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments