ٹڈاپ کی بلوچستان میں خواتین کاروباری شخصیات کیلئے پہلی نمائش شروع

ٹڈاپ کی بلوچستان میں خواتین کاروباری شخصیات کیلئے پہلی نمائش شروع

کوئٹہ (بزنس ڈیسک)ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی آف پاکستان (TDAP) نے بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ، محکمہ ترقیِ نسواں، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایکسپورٹ امپورٹ بینک۔۔۔

، پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی اور دیگر شراکت داروں کے اشتراک سے کوئٹہ کے BUITEMS ایکسپو ہال میں خواتین کاروباری شخصیات کی پہلی نمائش ‘‘ویکس نیٹ کوئٹہ 2026’’ کا افتتاح کر دیا۔ تقریب کا باقاعدہ افتتاح ڈاکٹر ربابہ بلیدی مشیر برائے ترقیِ نسواں حکومتِ بلوچستان نے کیا۔ تقریب میں صوبائی اسمبلی کے سینئر اراکین، سرکاری حکام، سرکاری و نجی اداروں کے نمائندگان، ترقیاتی شراکت داروں اور بلوچستان سمیت پاکستان کے دیگر علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین کاروباری شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں بلوچستان بورڈ آف انویسٹمنٹ اینڈ ٹریڈ کے وائس چیئرمین بلال خان کاکڑ، کوئٹہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احمد گل کاکڑ، ایکسپورٹ امپورٹ بینک کے چیف ایگزیکٹو آفیسر شہباز ایچ۔ سید، پاکستان ہارٹی کلچر ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد نصیر، سیکریٹری محکمہ ترقیِ نسواں شیر شاہ غلزئی اور سیکریٹری محکمہ سماجی بہبود عصمت اللہ قریشی سمیت BUITEMS اور دیگر شراکت دار اداروں کے نمائندگان بھی شریک ہوئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...