ترکی کے قیام کی 103ویں سالگرہ پرتقریبات میں ڈاؤلینس شریک
کمپنی کی جانب سے خصوصی اسٹال بھی قائم، پاک ، ترکیہ برادرانہ تعلقات، عمر احسن
کراچی (بزنس ڈیسک)پاکستان کے معروف ہوم اپلائنسز مینوفیکچرر اور ترکی کے آرچیلک (Arelik) گروپ کے ذیلی ادارے ڈاؤلینس نے ترکی کے قیام کی 103ویں سالگرہ پرپی سی ہوٹل کراچی میں منعقدہ تقریبات میں شرکت کی۔ اس موقع پر ڈاؤلینس کے چیف ایگزیکٹو آفیسر عمر احسن خان نے بھی تقریب میں شرکت کی، جبکہ کمپنی کی جانب سے مہمانوں کے لیے ایک خصوصی اسٹال بھی لگایا گیا۔ یومِ جمہوریہ ترکیہ، 29 اکتوبر 1923 کو جمہوریہ ترکیہ کے قیام کی یاد میں منایا جاتا ہے ، جب ترکی کی گرینڈ نیشنل اسمبلی نے مصطفیٰ کمال اتاترک کو ملک کا پہلا صدر منتخب کیا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمر احسن خان چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاؤلینس نے کہاکہ جمہوریہ ترکیہ کے قیام کے 103 سال مکمل ہونے پر اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اس خوشی کے موقع پر شریک ہونا ہمارے لیے باعثِ اعزاز ہے ۔ پاکستان اور ترکی کے درمیان برادرانہ تعلقات مشترکہ تاریخ، ایمان اور باہمی اعتماد پر استوار ہیں۔ آرچیلک گروپ کا حصہ ہونے کے ناطے ہم اس شراکت داری کو روزانہ عملی شکل میں دیکھتے ہیں، جہاں ترک مہارت اور پاکستانی صلاحیتیں مل کر پاکستان میں عالمی معیار کی مصنوعات تیار کر رہی ہیں، جو نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا کیلئے ہیں۔ ارگل کوڈاک، قونصل جنرل ِ جمہوریہ ترکیہ برائے پاکستان کاتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ،آج ہم صرف کیلنڈر کی ایک تاریخ نہیں بلکہ عزم، خودمختاری اور ترک قوم کے ناقابلِ شکست جذبے کی ایک عظیم میراث کا جشن منا رہے ہیں۔ ترکیہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات مشترکہ تاریخ، ایمان اور باہمی محبت کی مضبوط بنیادوں پر قائم ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments