پیفلا اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

پیفلا اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط

کراچی(بزنس ڈیسک)پاکستان فری لانسرز ایسوسی ایشن پیفلا اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر نے ایسوسی ایشن کے اہل اراکین کو صحت اور ڈائیگنوسٹک خدمات پر خصوصی رعایت دینے کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے۔

مفاہمتی یادداشت پر پیفلا کی چیف گروتھ اینڈ اسٹریٹجی فرہین فاطمہ اور ڈاکٹر عیسیٰ لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر کی ڈائریکٹر حنا فرحان عیسیٰ عابدین نے دستخط کیے۔ اس شراکت داری کے تحت اہل پیفلا اراکین کیلئے لیبارٹری ٹیسٹوں پر 35 فیصد رعایت ہوگی جبکہ ڈائیگنوسٹک امیجنگ، ایم آر آئی، سی ٹی اسکین، الٹراساؤنڈ، فزیوتھراپی، دانتوں کے علاج اور دیگر طبی خدمات پر بھی خصوصی رعایت دی جائے گی۔چیئرمین پیفلا ابراہیم امین نے کہا کہ پیفلا صحت کی سہولیات، مالیاتی خدمات، پیشہ ورانہ تربیت اور دیگر سپورٹ اقدامات تک رسائی کو آسان بنا کر فری لانسرز کی فلاح و بہبود اور معیاری زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...