غیر ملکی سرمایہ کاری، عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کی تیاری

غیر ملکی سرمایہ کاری، عالمی مائننگ کمپنیوں کی میزبانی کی تیاری

دو روزہ پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کا انعقاد 12نومبر سے اسلام آباد میں ہوگا سیاسی وعسکری قیادت شریک ہوگی، مصنوعات، ٹیکنالوجی اور خدمات کی بھی نمائش

اسلام آباد(آن لائن )وسیع معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل سے فائدہ اٹھانے کیلئے پاکستان نے عالمی مائننگ کمپنیوں اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو متوجہ کرنے کی تیاری کر لی۔ اس سلسلے میں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026 کا انعقاد 12 اور 13 نومبر کو اسلام آباد میں کیا ہوگا، جس کا اہتمام خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کے تعاون سے کیا جا رہا ہے ۔فورم میں ملکی سیاسی و عسکری قیادت کے علاوہ عالمی مائننگ کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران، سرمایہ کار، پالیسی ساز اور معدنیات کے شعبے سے وابستہ ماہرین شرکت کرینگے ۔ اس موقع پر معدنیات اور کان کنی کی پوری پیداواری زنجیر سے منسلک کمپنیوں، منصوبوں، مصنوعات، خدمات، آلات اور جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ہوگی۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے انعقاد کا بنیادی مقصد ملک کے قیمتی معدنی ذخائر اور قدرتی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے معدنیات کے شعبے میں ملکی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے ۔ فورم کے ذریعے عالمی کمپنیوں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کے امکانات سے آگاہ کرنے اور اس شعبے میں کاروباری روابط کے نئے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔فورم کے منتظمین کے مطابق پاکستان کے معدنی شعبے میں موجود وسیع امکانات کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تکنیکی شراکت داری اور سرمایہ کاری کے نئے راستے تلاش کئے جائینگے ۔پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم سے معدنیات کے شعبے میں پالیسی اصلاحات، عالمی تکنیکی تعاون، سرمایہ کاری کے فروغ اور پائیدار کان کنی کے لیے نئی راہیں کھلنے کی توقع ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...