انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026 کامیابی کے ساتھ ختم
نمائش میں 35ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتیں، کاروباری معاہدے طے پائے
لاہور(بزنس ڈیسک)صنعتی شعبے کا عالمی ایونٹ 24واں انٹرنیشنل ٹریڈ اینڈ انڈسٹریل فیئر ایشیا 2026لاہور میں کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) اور ای کامرس گیٹ وے کے اشتراک سے منعقدہ نمائش میں 6ممالک کے 23 نمائش کنندگان اور 23ہزار پیشہ ور افراد شریک ہوئے ۔نمائش میں جدید مشینری، شمسی توانائی، الیکٹرک گاڑیوں اور حفاظتی ٹیکنالوجی کے اسٹالز شرکا کی توجہ کا مرکز بنے ۔تین روزہ نمائش میں تقریباً 35ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتیں، معاہدے اور کاروباری معاہدے طے پائے ۔ نمائش کا مقصد پاکستان کے صنعتی شعبے کو عالمی منڈیوں سے منسلک کرنا، غیر ملکی سرمایہ کاری کے امکانات اجاگر کرنا اور تجارتی روابط کو فروغ دینا تھا۔نمائش کے دوران جدید مشینری، شمسی توانائی، برقی گاڑیوں اور حفاظتی ٹیکنالوجی سے متعلق مختلف کمپنیوں کے اسٹالز شرکا کی خصوصی توجہ کا مرکز رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments