غیر دستاویزی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ناگزیر قرار

غیر دستاویزی معیشت کو ٹیکس نیٹ میں لانا ناگزیر قرار

ترقیاتی منصوبوں کی پائیداری کیلئے ٹیکس آمدن بڑھانا ضروری، ماہرین

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)حکومت کی جانب سے سستے مکانات کی فراہمی،چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار اورکسانوں کوآسان قرضوں کی فراہمی، برآمدات کے فروغ،آئی ٹی کی ترقی، ڈیجیٹل ادائیگیوں اور بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے مستحق خاندانوں کی مددجیسے اقدامات قابلِ تحسین ہیں، تاہم معاشی ماہرین کے مطابق ان منصوبوں کی پائیداری کیلئے ٹیکس آمدن میں اضافہ اور معیشت کے غیر دستاویزی شعبوں کوٹیکس نیٹ میں لاناناگزیر ہے ۔ماہرین کاکہناہے کہ جب تک معیشت کی بڑی سرگرمیاں مؤثر ٹیکس نظام سے باہررہیں گی، حکومت کے ترقیاتی منصوبوں کیلیے مالی وسائل کاحصول مشکل رہے گا ۔ٹیکس میں رعایتیں دینے کے ساتھ ان افراد اورکاروباری اداروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لاناضروری ہے جو اب تک اپنی آمدن اور اثاثے ظاہر نہیں کرتے ، بصورت دیگر ٹیکس کااضافی بوجھ تنخواہ دارطبقے ،ٹیکس اداکرنیوالوں اور عام صارفین پر منتقل ہوتا رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...