کتیا نے تار پر کپڑے کے 8کلِپس لگا کر ریکارڈ بنا دیا
کنساس سٹی (نیٹ نیوز)امریکا میں ایک کتے نے کپڑے سکھانے والے تار پر آٹھ کلِپ لگا کر گنیز ورلڈ ریکارڈاپنے نام کر لیا۔
ریاست میسوری سے تعلق رکھنے والی لیزا ریکرڈز نامی 46 سالہ خاتون کی پانچ سالہ سیاہ رنگ کی لیبراڈور نسل کی کتیا جاوا نے ایک منٹ میں تار پر سب سے زیادہ کپڑوں کے 8 کلِپس لگانے کا عالمی ریکارڈ قائم کیا۔لیزا اور جاوا نے امریکی شہر کنساس سٹی میں یہ مقابلہ کیا، جہاں اس ذہین کتیا نے مقررہ ایک منٹ میں آٹھ کپڑوں کے کلِپس تار پر لگا دئیے ۔لیزا ریکرڈز نے بتایا کہ جاوا ابتدائی طور پر ان کی زندگی میں ایک تربیتی سروس ڈاگ کے طور پر آئی تھی، جس کی تربیت کینائن کمپینینز نامی ادارے کیلئے کی جا رہی تھی لیکن آخرکار یہ فیصلہ کیا گیا کہ وہ کمپنی کے کاموں کیلئے موزوں نہیں ہے ،اس فیصلے سے مجھے اسے گود لے کر اپنا پالتو جانور بنانے کا موقع مل گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments