5300 سال قدیم انسانی ڈھانچے سے گردے کی پتھری دریافت
ماسکو (نیٹ نیوز)ماہرینِ آثارِ قدیمہ نے جنوب مغربی روس میں ایک قدیم مقبرے سے انگور کے برابر گردے یا مثانے کی پتھری دریافت کی ہے جس کے بارے میں خیال کیا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق 5300 سال قبل وفات پانے والے شخص سے ہے ۔
تحقیق کے مطابق یہ شخص ممکنہ طور پر پیشاب کی نالی کے دائمی انفیکشن اور اس سے پیدا ہونیوالی پیچیدگیوں کا شکار تھا جس کے باعث اسے زندگی کے آخری برسوں میں مسلسل شدید درد کا سامنا رہا ہوگا۔لومونوسوف ماسکو سٹیٹ یونیورسٹی سے وابستہ ماہرِ بشریات نتالیہ بریزینا کے مطابق اس شخص کو دائمی انفیکشن کا سامنا تھا جو کوئی عارضی بیماری نہیں بلکہ طویل عرصے تک برقرار رہنے والی تکلیف تھی۔محققین نے یہ دریافت سٹاوروپول اپ لینڈ میں کانسی کے ابتدائی دور کے قدیم مقبرے کی کھدائی کے دوران کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments